Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا دوسرا بحری جہاز تین ہزار ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گیا

14 طیاروں کے ذریعے 610 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کا دوسرا بحری جہاز لبنان کےلیے امداد لے کر اتوار کو بیروت بندرگاہ پہنچ گیا، تین ہزار ٹن امدادی سامان موجود ہے۔
سرکاری خبر رساں اداے وام کے مطابق بحری جہاز جبل علی پورٹ سے بیروت کےلیے روانہ کیا گیا تھا جو امارات کی جانب سے اس سال اکتوبر میں لبنانی متاثرین کےلیے شروع کی جانے ولی مہم کا حصہ ہے۔
بیروت بندرگاہ پر لبنان کے وزیر ماحولیات، حکومتی ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ ناصر یاسین اور سپریم ریلیف اتھارٹی کے چیئرمین باسم النابلسی خیرمقدم کےلیے موجود تھے۔
بحری جہاز پر خوراک، موسم سرما کے ملبوسات، خواتین اور بچوں کی اشیا سمیت ضروری امداد سامان کی ایک وسیع رینج ہے۔
یہ امداد لبنان میں جاری بحران کے دوران امارات کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل انسانی امداد کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ اب تک 14 طیاروں کے ذریعے 610 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔
یاد رہے امارات کے صدر صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

شیئر: