برازیل کیخلاف کھیلنے کیلئے بیتاب ہیں، سوئس کوچ
برن: سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کے کوچ ولادیمیر پیٹکووچ نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ ابتدائی میچ میں کامیابی کےلئے برازیل کے خلاف میچ میں سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کے خلاف میدان میں اترنے کےلئے بے تاب ہے۔ ولادیمیر پیٹکووچ نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں سامنے کون سی ٹیم ہے اس سے کوئی غرض نہیں۔ ٹیم کا مقصد عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے اپنی ٹیم کی تیاری سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں سابق عالمی چیمیپئن کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں جیت کےلئے اتاریں گے۔ اگر ٹیم گروپ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیابی ہوگئی تو اس کو مین راﺅنڈتک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔