Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعظم جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت؟

 
اسلام آباد.. سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔سردار یار محمد رند نے میر ظفراللہ جمالی سے ٹیلی فون پر رابطے میں ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کی تعریف کی ۔دونوں رہنماوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ۔ تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان نے بھی جمالی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔ عمران خان نے انہیں ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ عمران خان عیدالفطر کے بعد ڈیرہ مرادجمالی جائیں گے اور بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔سابق وزیراعظم جمالی کا جلسے کے دوران تحریک انصاف میںشمولیت کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ذرائع نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر جان محمد جمالی کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا جلد بلوچستان سے بڑے نام پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
 

شیئر: