Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے نگراں وزیر اعظم کو خط میں بڑا مطالبہ کردیا

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نگراں وزیر اعظم کو لکھے گئے خط کے ذریعے بجلی کی قلت اور 500 ارب کے گردشی قرضوں کی حقیقی صورتحال سامنے لانے اور قوم کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی لہر کیساتھ ملک کو بجلی اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے۔ اس معاملے میں قوم کو اعتماد میں لینا اور توانائی کے شعبے کی بدحالی کے ذمہ داروں کو سامنے لانا نگران حکومت کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت قوم کو یہ بھی بتائے کہ اسے اس "گڈ گورننس" کی جھلک بھی کہیں دکھائی دیتی ہے جسکا ڈھنڈورا ن لیگی حکومت اشتہاروں میں پیٹتی رہی؟۔عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ن لیگی حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بلند و بانگ دعووں میں کچھ صداقت تھی یا وہ خالصتاً جھوٹ کا پلندہ تھے۔ اسی طرح قوم یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ شہباز شریف کے اس بیان میں کہ"بجلی کی عدم دستیابی کی ذمہ دار نگران حکومت ہوگی" کس حد تک صداقت ہے؟۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

شیئر: