فنکاروں کی افطار دعوتیں ویسی نہیں رہیں
فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران افطارکی دعوتوں کا سلسلہ ماضی جیسامتحرک و سرگرم نہیں رہا۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار رمضان المبارک کے دوران افطارڈنر کا اہتمام کرتے ہیں مگر گزشتہ سالوںکے مقابلے میںان میں سست روی دیکھی گئی ہے ۔ بعض لوگوں نے اس کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا ہے ۔