Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کراچی ... گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا ۔ تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان بھی موجود تھے۔حلف اٹھانے والے نگراں وزرا میں خیر محمد جونیجو،مشتاق علی شاہ ،جمیل یوسف،کرنل(ر) دوست محمد چانڈیو،ڈاکٹر سعدیہ رضوی،سائمن جان ڈینیل اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں۔گورنر سندھ نے نگراں کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبہ میں صاف و شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو انتخابات ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہیں۔ ان کے ذریعہ ملک کی مزید معاشی ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ پر صوبہ میں ان انتخابات کو پر امن، منصفانہ ، آزادانہ اور صاف و شفاف بنانے کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی حلف برداری سے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل مکمل ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔
مزید پڑھیں:سندھ کی نگراں کابینہ کی حلف برداری

شیئر: