ہندوستانی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ
نئی دہلی - - - گجرات کے جام نگر کے قریب فضائیہ کا ایک اور جیگوار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔گزشتہ3 دن میں جیگوارکے گر کر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے نے جمعہ کی صبح9 بج کر20 منٹ پر جام نگر سے پرواز بھری تھی ۔پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا ۔ اس نے فوری طور پر بغیر پیراشوٹ کی مددسے طیاے سے باہر چھلانگ لگا دی۔حادثے کی تحقیق کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی جیگوارطیارہ جام نگر سے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ ایئر کموڈور سنجے چوہان کی موت ہو گئی تھی۔