Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سراة عبیدہ : گاڑی گرنے پر ایک ہلاک ، 2زخمی

ریاض.... سراة عبیدہ میں عقبہ الجوةسے گاڑی کھڈ میں گر گئی۔ ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ عسیر ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد العاصمی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ہماری ٹیم جائے وقوعہ پہنچی۔ معائنے سے پتہ چلا کہ گاڑی جس پر 3سعودی سوار تھے عقبہ الجوة کی بلندی سے 180میٹر گہرے کھڈ میں گر گئی تھی۔ موقع پر ہی ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 2زخمی ہوگئے تھے۔ گاڑی میں پھنسے ہوئے تھے۔ جس سے انہیں بمشکل نکالا گیا۔ ان میں سے ایک کے زخم گہرے اور دوسرے کے درمیانے درجے کے ہیں۔
 

شیئر: