ریحانہ کا گانا نشر کرنے پر ترک چینلز کو سزا
امریکی سنگر ریحانہ کا ایک گانا نشر کرنے پر ترکی میں متعدد ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو بھاری جرمانے کی سزاسنا دی گئی۔ ترکی کی ہائر کونسل برائے ٹی وی اور ریڈیو نے متعدد ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو ریحانہ کا گانا وائلڈ تھوٹس نشر کرنے پر17 ہزارٹرکش لیرایعنی 4000 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔کونسل کا کہنا ہے کہ مذکورہ گانے میں نازیبامناظر اور الفاظ شامل ہیں۔