ریاض کے قصر الحکم میں سہ روزہ عید میلہ
ریاض.... ریاض شہر کے وسط میں قصر الحکم علاقہ میں عید الفطر میلہ منعقد ہوگا۔عید میلہ ریاض شہر کے ترقیاتی بورڈ کے تحت منعقد ہورہا ہے جو عید کے 3دن جاری رہے گا۔ میلے کو ”ہمارے ریاض کی عید“ کا نام دیا گیا ہے جس میں مقامی فنکاروں کے علاوہ فیملیز کےلئے متعدد سرگرمیاں ہوں گی۔ ریاض کے رہائشیوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کےلئے متعدد غیر ملکی تفریحی ٹیموں کو بھی کرتب دکھانے کےلئے مدعو کیا گیا ہے۔ بچوں کےلئے جھولے، کھلونے اور انعامات کا بھی اہتمام کیا گیا۔