Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ اوپن: رافیل نڈال 11ویں ٹائٹل سے ایک قدم دور

 
پیرس:اسپین کے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار رافیل نڈال 11ویں فرنچ اوپن ٹائٹل سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں اور دفاعی چیمپیئن فائنل میں آسٹریا کے ڈومنیک تھائم کے خلاف کورٹ میں اتریں گے۔ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی وہ 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن چیمپیئن بھی بن جائیں گے تاہم ڈومینک تھائم ان کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اصل مقابلہ جوش و جذبے اور تجربے کے درمیان ہوگا۔ نڈال سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیپوٹرو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل میں پہنچے۔ نڈال نے سیمی فائنل 6-4،6-1اور6-2سے اپنے نام کیا۔مقابلہ 2گھنٹے 14منٹ جاری رہا ۔ ڈیل پوٹرو ابتدا میں نڈال پر دباو میں بڑھانے میں کامیاب رہے لیکن بعد ازاں ان کے کیلئے دفاعی چیمپیئن کو آگے بڑھنے سے روکنا مشکل ہو گیا اور ر افیل نڈال نے ہر سیٹ نسبتاً آسانی سے جیت لیا۔ فائنل نڈال کیلئے آسان قرار نہیں دیا جا رہا اور ٹینس ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈومینک تھائم ہسپانوی چیمپیئن کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔32سالہ رافیل نڈال فائنل تک اس سفر کے دوران بعض مقابلوں میں کمزور پڑتے نظر آئے تھے تاہم انہوں نے اپنے تجربے کے بل بوتے پر حریفوں پر قابو کرلیا تھا ۔آج فائنل میں ان کی اس حکمت عملی کی کامیابی کے امکانات زیادہ روشن نظر نہیں آتے کیونکہ ڈومینک تھائم انہیں پہلے بھی کئی مواقع پر شکست دے چکے ہیں۔ 24سالہ آسٹرین اپنے تجربہ کار حریف کی کمزوریوں سے بڑی حد تک آگاہ ہیں۔ رافیل نڈال 2005سے2017تک یہ گرینڈ سلام ٹائٹل10مرتبہ جیت چکے ہیں۔2016میں وہ تیسرے راونڈ، 2015 ءمیں کوارٹر فائنل اور 2009میں چوتھے راونڈ میں شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

شیئر: