Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹالین اوپن ٹینس : رافیل نڈال فائنل میں پہنچ گئے

روم: عالمی نمبر 2 اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ون سربیا کے نوواک دوکووچ کو شکست دے دی۔ رافیل نڈال انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوکووچ کو اسٹریٹ سیٹ میں 7-6اور6-3سے ہرا کر فائنل میں فائنل میں پہنچ گئے۔ گزشتہ برس اٹالین اوپن کے فائنل میں نوواک دوکووچ کو جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا تھا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز میں جاری تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی میں راجر فیڈرر نے اپنے حریف رافیل نڈال کو پہلی پوزیشن سے محروم کر کے ایک مرتبہ پھر عالمی نمبرون بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔آئی ٹی ایف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت مینز میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے ایک درجہ ترقی پا کر نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔نئی رینکنگ میں نڈال تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ جرمن کھلاڑی اور میڈرڈ اوپن کے چیمپیئن الیگزینڈر زیوریف تیسرے، گریگور دمتروف چوتھے، مارلن سیلس پانچویں اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔سابق عالمی نمبرون سربیا کے نوواک دوکووچ 6 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے جو ان کی 2006 کے بعد سے بدترین رینکنگ ہے جبکہ کائل ایڈمونڈ 3نمبر اوپرآکر 19ویں اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پا کر 20ویں نمبر پر آ گئے۔

شیئر: