کیرالہ میں بارش سے 6افراد ہلاک
نئی دہلی - - - - - کیرالہ میں زبردست بارشوں سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ۔گزشتہ24گھنٹے کے دوران بارش سے6 افراد ہلاک اور متعد درخت زمیں بوس اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کوزی کوڈ میں تیز و تند ہواؤں سے ناریل کا پیڑ گرجانے سے خدیجہ نامی خاتون دب کرہلاک ہو گئی۔ کاسرگوڑ میں ایک شخص کی سیلاب کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ کنور، کوزی کوڈ ، پتن متٹا، کا سرگوڑ اور ترواننت پورم اضلاع میں ایک ایک شخص کی ہلاکت کی خبر موصول ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ کوزی کوڈ اورترواننت پورم اضلاع میں بارش سے زبردست نقصان پہنچا ۔ بارش سے 10 سے زیادہ مکانات منہدم ہوگئےاور نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ پانی بھرجانے سے ٹریفک اژدہام پیدا ہوگیا۔طوفانی بارش سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔