Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافظ حسین کوئٹہ سے الیکشن لڑینگے ،ٹکٹ مل گیا

کوئٹہ .. جے یو آئی ف نے اپنے دیرینہ رہنما حافظ حسین احمد کو کوٹکٹ دیدیا ۔حافظ حسین قومی اسمبلی کے حلقہ266کوئٹہ ،سریاب سے الیکشن لڑیں گے ۔متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ہونگے ۔حافظ حسین کو ٹکٹ نہ دیئے جانے کے باعث جے یو آئی ف پچھلے 2 انتخابات میں اس نشست پر شکست کھا چکی ہے۔ حافظ حسین احمد جے یو آئی ف کے سکریٹری اطلاعا ت ہیں۔ اس حلقے سے 1988 اور2002میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ دریں اثناءایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 ءمیں قوم پرستوں کی عدم دلچسپی سے ان کی شکست کے آثارنظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان میں دینی قوتوں کامثبت کردارنہ ہوتاتوملک شدیدقسم کے خطرات کاشکارہوتا۔ انہوں نے کہاکہ عوام متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابی خدمات سرانجام دینے والے امیدواروں کاساتھ دیں ۔
مزید پڑھیں:الیکشن نہیں لڑوں گا،جاوید ہاشمی کا اعلان

شیئر: