سوٹ کیسوں کے غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کا نادر طریقہ
لندن.... فضائی مسافروں نے اپنے سامان کے غلط ہاتھوں میں پڑنے کے امکانات ختم کرنے کیلئے اپنے سوٹ کیسوں پر اپنی بڑی تصاویر آویزاں کرنا شروع کردی ہیں۔ آجکل ٹرمینلز پر ایسے بے شمار لوگ نظرآرہے ہیں جنہوں نے 20پونڈ مالیت کے سوٹ کیسوں پر اپنی تصاویر لگارکھی ہیں۔ یہ بیحد آسانی سے ان سوٹ کیسوں کو چلاتے ہوئے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔ ایک خاتون کا کہناہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو اس طرح کا ایک سوٹ کیس دیا تھا جس پر اسکی تصویر چسپاں کردی گئی تھی۔ اسے یہ آئیڈیا پسند نہیں آیا لیکن اب جب اس نے دوسروں کو ایسا کرتے دیکھا تو اس نے فضائی سفر کے دوران اس سوٹ کیس کو استعمال کیا۔