شاشلک اسٹکس ود رائس افطار میں دستر خوان کا حصہ
اجزاء۔
چکن (بون لیس)۔250گرام (کیوبز میں کٹا ہوا)
لہسن پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ
ادرک پیسٹ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
لال مرچ( پاؤڈر) ۔ آدھاچائے کا چمچ
چائینز نمک۔ آدھاچائے کا چمچ
سویا سوس ۔ ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ۔ ایک کھانے کا چمچ
تل کا تیل ۔دو چائےکے چمچ
ٹماٹر (کیوبز)۔ایک عدد
شملہ مرچ (بڑی)۔ ایک عدد
پیاز۔ ایک عدد
تیل۔ حسب ضرورت
چاول۔ایک کپ (اُبلے ہوئے)
لہسن پیسٹ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
چائینز نمک ۔ ایک چٹکی
چکن پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ۔حسب ذائقہ
ترکیب ۔ایک پیالے میں چکن، لہسن پیسٹ، ادرک پیسٹ ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، چائینز نمک، سویا سوس، چلی سوس اورتل کا تیل ڈال کر مکس کریں۔چار گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔سوس پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں۔اس میں لہسن پیسٹ، چائینز نمک اور چکن پاؤڈر ڈال کر چمچ ہلائیں۔چاول ،نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر فرائی کریں اور چاولوں کو مولڈ میں نکال کر سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
شاشلک میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کے کیوبزٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچوں کے کیوبز کے ساتھ ترتیب سے پروکر شاشلک اسٹکس تیار کر لیں۔نان اسٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں اسٹکس کو مسلسل پلٹتے ہوئے فرائی کریں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔سرونگ ڈش میں شاشلک اسٹکس رکھیں اور مولڈ میں رکھے ہوئے رائس کو ڈش میں الٹ کر سیٹ کریں۔شاشلک اسٹک ود رائس آپ کے دستر خوان کا حصہ بننےکے لیے تیار ہے ۔