Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترقی پسند پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں،بلاول

لاڑکانہ... پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200 پر کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاولنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف ہے۔ عوام کی طاقت سے توقعات سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہونگے۔ ترقی پسند اور پروگریسو پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں۔ پیپلز پارٹی کارکنان میں بڑا جوش ہے جس کے ذریعے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر صاف اور شفاف ہوں۔ بلاول نے کہا کہ نواز شریف کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے فیصلہ عدالت کرے گی۔ ایک سوال پر بلاول نے کہاکہ میں نے نہیں کہا تھا کہ موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے یہ عمران خان نے کہا تھا کہ لیکن انہوں نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے وہ سب کے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں نئے چہروں کو ٹکٹس دینے کے متعلق سوال پر بلاول نے کہا کہ کیا میرا چہرا نیا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ناہید خان کی جی ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد اس کا اصل چہرہ سامنے آگیا ۔ جی ڈے اے والوں سے پوچھا جائے کو ن ان کی کس کی پشت پناہی کررہا ہے۔ 
مزید پڑھیں:کسی بلیم گیم میں نہیں پڑیں گے ،بیرسٹر علی ظفر
 

شیئر: