Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتصادی بحران سے نجات دلانے پر اردن کا اظہار تشکر

ریاض۔۔۔اردن کے فرمانروا  شاہ عبداللہ ثانی نے  اردن کو درپیش اقتصادی بحران سے  نجات دلانے کیلئے  عظیم الشان پیکیج  اور  اقدامات پر   سعودی عرب ، کویت اور متحدہ عرب امارات کو خراج شکر و تحسین پیش کیا۔  انہوں نے  ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر  تحریر کیا کہ مکہ مکرمہ اجلاس  عرب اتحاد اور اخوت  کا حقیقی  نمونہ تھا۔ اللہ تعالیٰ عربوں اور اردن کو اپنی حفاظت میں رکھے۔  دوسری جانب  اردن کے قائم مقام وزیر اعظم ڈاکٹر عمر  الرزاز نے  اپنے بیان میں کہا کہ  ہم اپنے عرب بھائیوں کے ممنون ہیں ، ہمارے اوپر جب بھی  کوئی مصیبت آئی عرب  بھائیوں نے بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دیا۔  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے بحران کی اطلاع ملتے ہی  رابطے کئے اور  مکہ اجلاس کا اہتمام کیا

شیئر: