Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں 4ماہ میں 9 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔۔۔ شام میں رواں برس کے ابتدائی چار ماہ کے دوران  بے گھر ہونے والے شہریوں کی تعداد 9 لاکھ 20 ہزاررہی۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ روز یہ اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران اتنے مختصر وقت میں بے گھر ہونے والے شامی شہریوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کے لیے علاقائی رابطہ کار پانوس مْمٹسِس نے بتایا کہ اس بحران کی وجہ سے وسیع پیمانے پر شامی باشندے داخلی طور پر بے گھر ہو رہے ہیں۔

شیئر: