Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید کا اہتمام ہوگا

جدہ..... سعودی عرب کے تمام شہروں میں عید الفطر کی نماز کے انتظامات زور و شور سے شروع کردیئے گئے۔ جدہ میں 332عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید کا اہتمام ہوگا۔ وزار ت اسلامی امور کے ماتحت ادارہ مساجد کے ڈائریکٹر جنرل سعید المالکی نے بتایا کہ اصلاح و مرمت، صفائی تکنیکی و صوتی آلات، ائمہ اور خطیبوں کے نام سب کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب عنیزہ میں عید الفطر کے موقع پر بچوں کو 80ہزار سے زیادہ کے عید تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔ اس کی نگرانی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے ہوگی۔
 

شیئر: