Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

77برس قبل 12سالہ بحرینی نے 7دن تک تیر کر طواف کعبہ کیا

مکہ مکرمہ ..... خانہ کعبہ بنی نوع انساں کی تاریخ میں ہمیشہ مسلمانوں کا مرکز و محور اور دل صد پارہ رہا ہے۔ جب جب خانہ کعبہ قدرتی آفات سے دوچار ہوا تب تب مسلمانوں نے خانہ کعبہ کا طواف کرکے اس سے اپنی عقیدت اور اس کے لئے اپنی تعظیم و تکریم کے ثبوت پیش کئے۔ 77برس قبل خانہ کعبہ میں سیلاب آگیا تھا۔ مطاف میں ڈیڑھ میٹر تک پانی کھڑا ہوگیا تھا۔ حجر اسود بھی سیلاب کی زد میں آیا ہوا تھا۔ اس وقت بحرین کے ایک نوجوان علی العویضی نے جو ان دنوں مکہ مکرمہ میں زیر تعلیم تھا اور اس وقت اس کی عمر12برس سے زیادہ نہ تھی 7 دن تک بلا انقطاع خانہ کعبہ کے طواف کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ العوضی کا انتقال 2015ءمیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارش کے بعد العوضی اپنے ایک بھائی ، دو دوستوں اور اپنے استاد کے ہمراہ حرم شریف پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں پانی بھرا ہوا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر العوضی نے اپنے ایک بھائی اوردوست کے ہمراہ تیر کر خانہ کعبہ کا طواف شروع کیا۔ تاریخ کی کتابوں میں آتا ہے کہ تیر کر سب سے پہلے خانہ کعبہ کا طواف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کیا تھا۔ معروف علماءمیں سے البدر بن جماعہ نے بھی تیر کر خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ جب بھی وہ حجر اسود کے قریب پہنچتے تو غوطہ لگا کر حجر اسود کو چومتے تھے۔
 

شیئر: