Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں گردوغبار کا طوفان، 10افراد ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔یوپی میں گردوغبار کے طوفان میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرد آلود آندھی سے وسطی اور مشرقی یوپی کے پروانچل میں مکانات منہدم ہوگئے۔ درخت کے نیچے دب کر 2بچے ہلاک ہوگئے۔ طوفان گردوباد  سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر آگرے جس سے ٹریفک اژدہام پیدا ہوگیا۔کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔گرد آلودطوفان نے سب سے زیادہ سیتا پور میں تباہی پھیلائی ۔ وہاں 7افراد کی موت واقع ہوئی۔ یہاں ایک مسجد کا مینار گرنے سے ایک شخص دب کر ہلاک ہوگیا۔ فیض آباد ضلع میں بھی ایک شخص کی موت ہوگئی۔ سیتا پور میں 17اور فیض آباد میں 11افرادزخمی ہوگئے۔ یوپی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں راحت رسانی کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئیں۔واضح ہو کہ آندھی اور طوفان بادوباراں کے باعث اتر پردیش میں اب تک150سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -5کروڑ ہندوستانی شہری غریب طبقے میں شامل

شیئر: