Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر ،بیوی کی اسمبلی کے سامنے خود سوزی کی کوشش

لکھنؤ۔۔۔۔کاس گنج کے پٹیالی علاقہ میں رہنے والی خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2015ء میں سماج وادی پارٹی کے رہنما نے اسے چپراسی کی ملازمت دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لکھنؤلاکر ایک ہوٹل میں ٹھہرایا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون نے مذکورہ رہنما کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ  درج کرائی۔پولیس کے اعلیٰ افسران اور سیاسی رہنماؤں سے بھی شکایت کی تاہم اس معاملے میں انصاف نہ ملنے سے خاتون اور اس کے شوہر نے  اسمبلی کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کو گرفتار کرکے حضرت گنج پولیس اسٹیشن پہنچایا جہاں متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے ملزم ایس پی رہنما کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی میں گردوغبار کا طوفان، 10افراد ہلاک

شیئر: