Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نادرا کا ڈیٹا بیس محفوظ ہے ،ترجمان

 
اسلام آباد...ترجمان نادرا نے تمام الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی شاہ کو چیئرمین نادرا نے بطور ڈپٹی چیئرمین اختیارات سے تجاوز اور اس کا غلط استعمال کرنے پر محکمانہ کارروائی کے بعد نوکری سے فارغ کیا ۔ اس لئے یہ بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ نادرا کا عام انتخابات میں کردار بہت محدودہے۔ دھاندلی کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔اس کا مقصد الیکشن کو متنازعہ بنانا ہے۔ ردعمل میں ترجمان نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کہ تحت نادرا نے انٹرنیٹ پر مبنی سافٹ ویئر تیار کیا جو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے حوالے کیا گیا۔ نادرا نے تمام حل سپریم کورٹ کے سامنے پیش کئے۔ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مبنی سسٹم بھی سپریم کورٹ کے پاس موجود تھا جو قابل عمل نہیںپایا گیا ۔ نادرا کو نیا سسٹم بنانے کو کہا گیا۔ترجمان نے کہا کہ وفات پا جانے والے افرادکے شناختی کارڈ کی منسوخی کا ایک سسٹم موجود ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا بیس محفوظ ڈیٹا بیس ہے۔ اس کی باہر ملک منتقلی کا دعوی بے بنیاد ہے۔ 
مزید پڑھیں:پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی

شیئر: