سعودی آئی پی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری
سعودی آئی پی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری
جمعرات 26 دسمبر 2024 19:38
شیھانہ العزاز بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور چیئرپرسن خدمات جاری رکھیں گی۔ فوٹو واس
سعودی اتھارٹی برائے انٹلیکچوئل پراپرٹی کے نوتشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تین سالہ مدت کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق نئے تشکیل شدہ بورڈ میں شاہی عدالت کی مشیر شیھانہ العزاز بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور چیئرپرسن خدمات جاری رکھیں گی۔
شیھانہ العزاز اس سے قبل کابینہ کی کونسل کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور یہ عہدہ سنبھالنے والی وہ پہلی سعودی خاتون ہیں۔
نئے تشکیل شدہ بورڈ کی منظوری میں انجینئر ہشام الاوہلی، انجینئر اسامہ الزامل اور ديما اليحيی کی رکنیت میں توسیع بھی شامل ہے۔
بورڈ میں نئے اراکین کے طور پر بدر القاضی اور ڈاکٹر محمد العتيبی کو شامل کیا گیا ہے۔
شیھانہ العزاز نے اتھارٹی کی فراخدلانہ اور مسلسل حمایت کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چیئرپرسن نے بورڈ کے سابقہ بورڈ ممبران کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نئے ممبران کی کامیابی کے لی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالعزيز السويلم نے سعودی اتھارٹی برائے آئی پی کے نئے بورڈ کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ’ بورڈ کی نئی تشکیل اتھارٹی کے لیے سعودی قیادت کی مسلسل فراخدلانہ حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں