جسمانی اعضا عطیہ کرنے والے 2 سو سعودیوں کو شاہی تمغہ
جمعرات 26 دسمبر 2024 19:45
خادم حرمین نے عطیہ کرنے والے شہریوں کے لیےتمغے کی منظوری دے دی (فوٹو، ایکس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2 سو سعودی شہریوں کو جسمانی اعضاء عطیہ کرنے پر تیسرے درجےکا شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دے دی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جسمانی اعضاء عطیہ کرنے والوں میں سعودی مرد و خواتین شامل ہیں جنہوں نے زندگی میں یا دماغی طور پر موت کی صورت میں جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں ایوان شاہی کی جانب سے متعدد بارخون کاعطیہ کرنے پر بھی شاہی تمغہ دیا جاتا ہے علاوہ ازیں ایسے افراد جو جسمانی اعضا عطیہ مہم میں اپنا اندارج کراتے ہیں انہیں بھی اس کارِ خیر پر شاہی تمغے سے نوازا جاتا ہے۔
جن افراد کے لیے شاہی تمغے کی منظوری دی جاتی ہے انکے ناموں کا باقاعدہ سرکاری طورپر اعلان کیا جاتا ہے۔