Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارتِ خارجہ کی مسجد الاقصی و شام میں اسرائیلی حملے کی مذمت

اسرائیلی وزیر کے اقدام سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے(فوٹو، ایکس )
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جنوبی شام میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے حملوں اور اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کی جانب سے مسجد اقصی کے صحن میں دراندازی کی بھرپور طریقے سے مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے باقاعدہ منظم انداز میں مسجد الاقصی میں دراندازی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جو صریح خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی مسلسل عسکری کارروائیوں کا جاری رہنا شام کی سلامتی اور استحکام و قیام امن  کے لیے کی جانے والی کوششوں اور امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شیئر: