فیشن ایبل چور لڑکیاں گرفتار
لکھنؤ- - - - للت پور پولیس نے شہر میں جگہ جگہ ہونے والی چوریوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے3 فیشن ایبل لڑکیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو مختلف بہانوں سے دکانوں اور مکانوں میں داخل ہوکر چوریاں کرتی رہتی تھیں۔ اطلاع کے مطابق یہ تاجروں یا امیروں کے گھروں میں نوجوان لڑکوں سے گفتگو کرنے کے بعد انھیں اپنے جال میں پھنسا لیتی تھیں اور بعد میں ان کے یہاں چوریاں کرتی تھیں۔