Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بوندا باندی‘ عید پر خوشگوار موسم کی توقع

کراچی- -  - -شہر قائد میں عید الفطر کے موقع پر موسم کے خوشگوار رہنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ آج صبح سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے شہریوں میں عید کی چھٹیوں کے دوران اچھے موسم کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز انتہائی گرم موسم میں ہونے کے بعد شہری ہیٹ اسٹروک کے باعث پریشان تھے جبکہ رواں برس گرمی نے نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے تاہم رمضان المبارک کے آخر میں موسم خوشگوار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 28 سے 40 کلومیٹر کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج دن بھر مطلع بھی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے دن بھی مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ڈورن حملے میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات

شیئر: