ماضی کی فہم ہی روشن مستقبل کی بنیاد، وزیر اعلیٰ یوگی
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رانا پرتاپ سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کو بھلانے والا معاشرہ روشن مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ ہمارا ماضی ہی ہمیں آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔ مہارانا پرتا پ کی شخصیت اور کارنامے اور اصول پورے ملک کیلئے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے اپنے وقار کے منافی کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان اپنی تاریخ کا صحیح علم حاصل کریں اور تاریخ ساز شخصیات کے کارناموں سے سبق لیں۔وزیر اعلیٰ نے تقریب میں15 روز میگزین’’اودھ پرہری‘‘ کے یووا شوریہ کے خصوصی شمارے کے اجرا کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو جاننے کاموقع ملے گا۔