Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو فلسطین،افغانستان اور کویت کے رہنماﺅں کی مبارکباد

مکہ مکرمہ ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے محمود عباس، افغان صدر اشرف غنی اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کرکے عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔ شاہ سلمان نے عید مبارک کےلئے رابطہ کرنے پر تینوں رہنماﺅں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہیں عید کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ او رعربوں کو امن و امان کی نعمت سے نوازے۔ 
 

شیئر: