Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہدائے امن کے اہل خانہ کے لئے 50ہزار ریال نقد اور تحائف کاحکم

جدہ..... سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے شہید خاندانوں میں سے ہر ایک کے لئے عید کے موقع پر 50ہزار ریال نقد اور تحائف تقسیم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس فرمان پر ولی عہد کا اپنی جانب اور سیکیورٹی ادارو ںکے شہداءکے اہل خاندان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے اہل خانہ کا کہناہے کہ ولی عہد محترم نے خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر عید کی مناسبت سے یہ فیصلہ کرکے ہمارے دلوں کو ٹھنڈک پہنچائی ہے۔دریں اثناء سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روس روانہ ہونے سے قبل مکہ مکرمہ میں سوڈانی صدر عمر البشیر نے ملاقات کی۔ انہوں نے سوڈان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات او رانہیں زندگی کے مختلف شعبو ںمیں مزید بہتر بنانے کے طریقو ںکا جائزہ لیا جبکہ خطے کے حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان اور ریاستی سلامتی کے سربراہ عبدالعزیز الحویرینی ، محکمہ خفیہ کے سربرہ خالد الحمیدان اور سوڈانی صدر کے ہمراہ آئے وفد میں شامل ارکان بھی موجود تھے۔
 

شیئر: