الخلیج فیکٹری کا تیار کردہ پانی استعمال نہ کیا جائے، سعودی ایف ڈی اے
ریاض..... سعودی ایف ڈی اے نے تارکین وطن اور مقامی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ الخلیج فیکٹری کا میٹھا پانی استعمال نہ کریں۔ یہ فیکٹری بغیر اجازت حاصل کئے میٹھا پانی سپلائی کررہی ہے۔ یہ 4گیلن اور 5لیٹر والے کین مارکیٹ کو مہیا کئے ہوئے ہے۔ اس میں برومائیڈ کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ اسکے نمونے لیکر تجزیہ کیا گیاتو پتہ چلا کہ اس میں برومائیڈ کی مقدار حد سے زیادہ ہے جو مضر صحت ہے۔ صارفین اسے بالکل استعمال نہ کریں۔ سعودی ایف ڈی اے نے مارکیٹ سے اس کے تمام کین ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔