Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ میں کام کرنا چاہتی ہوں،کاجول

ہندوستانی اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ ہالی وڈ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے کہا کہ میرے ذہن میں کوئی خاص قسم کی فلم کے بارے میں کوئی مخصوص سوچ نہیں۔ یہ اسکرپٹ پر منحصر ہے کہ وہ مجھے اچھا لگتا ہے یا نہیں۔ میں کسی بھی ہالی وڈ فلم کی پیشکش قبول کرنے سے قبل چند سوالات پوچھوں گی جو ایک ہندی فلم کرنے سے قبل پوچھتی ہوں۔ کاجول ان دنوں فلم” ایلا “میں کام کر رہی ہیں۔ 
 

شیئر: