آلیو آئل بہترین قدرتی موسچرائزر اور میک اپ ریموور
کیا کبھی چہرے کی دلکشی میں اضافے کے لیے آلیو آئل کے استعمال کے بارے میں سنا ہے . یہ ایک بہترین قدرتی موسچرائزر ہے جو جلد کو موسمی اثرات سے بچانے میں مدد دیتا ہے . چار چائے کے چمچ نمک کو تین چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر ایک پیسٹ سا بنالیں۔ اب اس مکسچر کو اپنے ہاتھوں اور انگلیوں پر انڈیل لیں اور چہرے پر مَلنا شروع کردیں۔ ایک یا دو منٹ تک ایسا کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس طریقے کو ایک ہفتے تک روزانہ آزمائیں اور پھر اس کو ہفتے میں دو سے تین بار تک محدود کردیں۔ آپ کو جلد اور چہرے پر نمایاں بہتری نظر آئے گی۔زیتون کا تیل قدرتی میک اپ ریموور کی طرح کام کرتا ہے، یہ وائپس کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند اور جلد کے لیے بہتر ہوتا ہے، خاص طورپر آئی میک اپ کو ہٹانے کے لیے بہترین ہے اور ساتھ ہی چہرے کی رنگت بھی ماند پڑنے سے بچاتا ہے۔