Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹنہ ایئر پورٹ پر 2طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

پٹنہ۔۔۔۔پٹنہ ایئر پورٹ پر 2طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ ہفتے کی صبح اسپائس جیٹ کا ممبئی سے آنیوالا طیارہ ایئر پورٹ پر اتر تے وقت پرندے سے ٹکرا گیاجبکہ دوسرا دہلی سے آنیوالا انڈیگو ایئر لائنز کا طیارہ بھی پرندے سے ٹکرا گیا ۔ ہنگامی بنیادوں پر دونوں طیاروں کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے کو پارکنگ بے میں کھڑا کرنے کے بعدطیارے کی جانچ پڑتال کی گئی۔صبح ساڑھے 8بجے ہونیوالے اس حادثے کے بعد طیارے کو پہنچنے والے نقصانات کی اصلاح و مرمت کے بعد ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے اسپائس جیٹ کی پرواز پٹنہ ایئرپورٹ سے کولکتہ کیلئے روانہ کی گئی۔
مزید پڑھیں:-  - --کانپور میں بجلی بحران جاری

شیئر: