Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسان مصنوعی ذہانت والے روبوٹس کا غلام بن جائیگا، محققین کا انتباہ

واشنگٹن....  ایم آئی ٹی کے ایک ماہر پروفیسر نے خبردا ر کیا ہے کہ انسان مصنوعی ذہانت والے روبوٹس کا غلام بن جائیگا۔ اس سے قبل ممتاز محققین اپنے ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ چند ہی عشروں میں یہ روبوٹ  انسانوں کے کام کاج کیا کریں گے اور انسان بے روزگار ہوجائیگا۔ ایک ماہر کو تو یہ یقین ہے کہ اگرچہ عام لوگوں کے پاس اس طرح کے ذہین ترین روبوٹ تو نہیں ہونگے لیکن  آہستہ آہستہ یہ روبوٹ انسان کی جگہ لے لیں گے۔ سویڈش امریکن پروفیسر نے  ایک کانفرنس میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  انسان  ان روبوٹس کے سامنے  اپنی حیثیت کھونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی سپر انٹیلی جنس  کا خاکہ بنا رہے ہیں جو ان روبوٹس میں رکھ دی جائیگی اور یہ بھی بعید نہیں کہ ہم انسان انکی اتنی زیادہ ذہانت کا توڑ کرسکیں اور یہی سپر انٹیلی جنس انسانی بقاء کے لئے بھی خطرے کا باعث ہوگی۔

شیئر: