Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے 121مطلوب افراددنیا کے 24ممالک میں

نئی دہلی۔۔۔۔۔ہندوستان سے مفرور ہونیوالے افراد کیلئے برطانیہ پسندیدہ مقام بنتا جارہا ہے۔ پنجاب نیشنل بینک سے0 1350کروڑ روپے کا قرض لیکر فرار ہونیوالے نیرو مودی نے برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کی ہے۔ نیرو سے قبل برطا نیہ میں للت مودی، وجے مالیہ، میوزک ڈائریکٹر ندیم سیفی، ٹائیگر حنیف ، سنجیو چاولہ، روی شنکرن ، لارڈ سدھیر چودھری، راج کمار پٹیل، راجیش کپور اور عبدالشکور جیسے نام شامل ہیں۔2013سے ابتک ہند سے فرار ہونیوالے 5500سے زائد افراد برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دے چکے ہیں جن میں سبھی جرائم پیشہ عناصر نہیں۔ ہند کے 121انتہائی مطلوب افراد دنیا کے 24ممالک میں سکونت پذیر ہیں۔ ان کی وطن واپسی کیلئے حکومت مختلف ممالک سے اپیل بھی کرچکی ہے۔ مفرور افراد کیلئے سب سے پسندیدہ ملک برطانیہ، امریکہ، یو اے ای اور کینیڈاہیں۔70فیصد یعنی83مفرور ہونیوالے افراد 4ممالک میں مقیم ہیں۔ یہ معلومات وزارت خارجہ نے آر ٹی آئی کے جواب میں دی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب: 27 افراد ہلاک

شیئر: