Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین،فضائیہ کی مدد طلب

آسام۔۔۔۔شمال مشرقی ریاست میں بارش اور سیلاب نے سنگین صورت اختیار کرلی۔قدرتی آفات سے بچانے والی امدادی ٹیموں نے ہندوستانی فضائیہ سے مدد طلب کرلی ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران آسام، تری پورہ اور منی پور میں 27افراد سیلاب کی نذر ہوگئے ۔
٭ریاست آسام کے محکمہ قدرتی آفات و راحت رسانی کے مطابق ہوزئی، کربی آنگ لانگ مغرب ، گولا گھاٹ ، کریم گنج ، ہول کانڈی اور کچرا اضلاع میں ساڑھے 4لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
٭دریائے برہم پتر جورہاٹ اور کچرا کے اے پی گھاٹ میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔
٭منی پور کی امپھال وادی میں بڑی ندیوں میں پانی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ لیلونگ ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

٭منی پور کی سب سے مشہور امپھال ندی بعض علاقوں میں معمول کے مطابق جبکہ مینوتھونگ میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

 
٭ہندوستانی فضائیہ کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادو راحت رسانی کے کام انجام دے رہی ہے۔ تقریباً8ٹن حفاظتی سامان اور آلات تری پوری کے کیلاشہر اور آسام کے ہیلاکنڈی علاقوں میں تقسیم کئے۔

٭کیرلامیں بارش سے ابتک 54افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیرلا کے ریاستی وزیر ای چندرشیکھرن نے تودے گرنے اورطوفانی بارش کے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -گوری لنکیش قتل کیس: شری رام سینا کی ملزم کیلئے مالی امداد کی اپیل

شیئر: