طائف میں 2گاڑیوں کی ٹکر،12زخمی
طائف ..... طائف کے الشفاءروڈ پر الھدبان چوراہے پر 2 گاڑیوں میں ٹکر کے باعث12افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 11کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں میں ایک مرد، 7خواتین اور 3بچے شامل ہیں۔ 8امدادی طبی ٹیموں نے زخمیوں کو کنگ عبدالعزیز اسپیشلسٹ اسپتال اور کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔طائف میں ہلال احمر کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طائف کے الشفاءروڈ پر الھدبان چوراہا گاڑیوں کیلئے انتہائی پر خطر ہے۔