ریاستی سلامتی کے الزامات میں 8ممالک کے 89افراد زیر حراست
ریاض ..... ریاستی سلامتی کے ادارے نے 22روز کے دوران 9ممالک کے 89ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ان سے قانونی کارروائی کیلئے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ وزارت داخلہ کے ماتحت ”نافدةتواصل“ ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں سب سے زیادہ سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں۔ دوسرا نمبر یمن اور تیسرا نمبر فلپائن کا ہے۔تفصیلات کے مطابق 29سعودی، 16یمنی، 13فلپائنی ، 11شامی ، 10ہندوستانی ، 6مصری، 2سوڈانی، ایک عمانی اور ایک بحرینی ہے۔