سینیگال بمقابلہ پولینڈ، 2002کی تاریخ دہرائی جائے گی؟
سینیگال بمقابلہ پولینڈ، 2002کی تاریخ دہرائی جائے گی؟
منگل 19 جون 2018 3:00
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں آج سینیگال اور پولینڈ کا میچ ہوگا۔ اس میچ کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ ماہرین کو توقع ہے کہ سینیگال 2002کی تاریخ دہرائے گا۔ سینیگال نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت 2002میں کی تھی۔ اس وقت اپنی زبردست کارکردگی سے دنیا کو حیران کردیا تھا۔
پہلا میچ فرانس کے خلاف ہوا اور اس وقت کی فاتح ٹیم کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلا اور دوسرا راؤنڈ کامیابی سے طے کیا تھا۔ آج سینیگال ٹیم میں سب نئے کھلاڑی ہیں اور اس ٹیم کا کوچ الیو سیسی ہے جو 2002کی ٹیم کا کپتان تھا۔ پولینڈ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ سینیگال افریقہ کا ٹائیگرہے اور اس سے مقابلہ کرنا آسان نہیں۔ماہرین توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ سینیگال اور پولینڈ خوبصورت میچ پیش کریں گے۔