Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حد سے زیادہ رفتار ، کیمرہ آدھے میل دور سے تصویر اتارے گا

 نیویارک.... امریکی پولیس اب ایسا ٹریفک کیمرہ استعمال کرنے والی ہے جو آدھے میل دور سے پتہ لگا لے گا کہ کونسی کار حد رفتار سے زیادہ ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے 0.03سیکنڈ میں گاڑی کی نمبر پلیٹ تک اسکرین پر آسکے گی۔ یہ کیمرہ انفراریڈ ہے اور ایک ہزار میٹر دور سے گاڑی کی نمبر پلیٹ کی تصویر لے سکتا ہے۔ پولیس کے کیمرہ ٹیکنیشن افسر نے کہاکہ ا س کیمرے کا تجربہ کیا جاچکا ہے جو انتہائی کامیاب رہا۔ انہوں نے صحافیوں کو اپنی وین بھی دکھائی جہاں یہ ایل ٹی آئی  لیزر 20 20کیمرہ نصب ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹول پلازہ سے کار ٹکرا گئی، مسافر باہر جاگرا

شیئر: