Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ارب سے زائد آتشیں اسلحہ عام لوگوں کے ہاتھ میں ہے

واشنگٹن۔۔۔ایک بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد خطرناک ہتھیار عام انسانوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ ان افراد میں 857 ملین شہری بھی شامل ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق ہتھیار رکھنے والے عام شہریوں میں امریکی خواتین و حضرات سب سے نمایاں ہیں۔ چھوٹے ہتھیاروں کی تعداد 393 ملین ہے اور ان میں سے46 فیصد ہتھیار امریکی شہریوں کی ملکیت ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مرکزی ریسرچر ایرن کارپ کے مطابق امریکہ میں پایا جانے والا گَن کلچر عالمی برادری میں انتہائی انفرادیت کا حامل ہے۔ کارپ کے مطابق سالانہ بنیاد پر امریکی شہری 14ملین نئے آتشیں ہتھیار خریدتے ہیں اور یہ سویلین مارکیٹوں سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

شیئر: