13.9فیصد امریکی سگریٹ نوش ہیں
واشنگٹن.....امریکی آبادی کاصرف13.9فیصدافرادسگریٹ نوشی کرتے ہیں ۔یہ بات امریکی حکومتی رپورٹ میں سامنے آئی ہے ،جس میں کہاگیاہے کہ امریکہ میں سگریٹ نوشی کی شرح ریکارڈکم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے ۔ امراض کے کنٹرول اور روک تھام سے متعلق قومی مرکزکیلئے امریکی مراکزکے صحت سے متعلق اعدادوشمارمیں 2017ءمیں سگریٹ نوشی کرنےو الے نوجوانوں کاحوالہ دیاگیاہے ۔ سی ڈی سی کی گزشتہ رپورٹ میں 2016 ءکے اعدادوشمارکے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ 15.5 فیصد نوجوان سگریٹ نوشی کرتے ہیں ۔ نصف صدی قبل امریکہ میں 40فیصدسے زائدنوجوان سگریٹ نوشی کرتے تھے۔کئی دہائیوں سے صحت سے متعلق وارننگزکی وجہ سے عوام میں آگاہی پیداہوئی ہے کہ سگریٹ نوشی پھیپھڑوں اوردیگراعضاءمیں کینسرکاباعث بنتاہے۔ سی ڈی سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بڑافرق اب بھی موجودہے جیساکہ دیہی علاقوں میں مقیم لوگ شہری علاقوں کے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں ۔ میٹروعلاقے میں 10لاکھ لوگ سگریٹ نوشی کرنےو الے نوجوانوں کی تعدادصرف 11 فیصدہے جبکہ دیہی علاقوں میں اس کے مقابلے میںیہ تعدادتقریبا22فیصدہے۔