Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں دہشت گردی کا پہلا شکار‘ صوبائی اسمبلی کا امیدوار جاں بحق

فیصل آباد۔۔پاکستان میں انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات پہلے ہی ظاہر کیے جا رہے تھے تاہم اس حوالے سے ایک افسوس ناک واقعہ آج درپیش آ گیا۔ فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 109 کے امیدوار وقار احمد جاں بحق ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں نشاط آباد تھانے کے علاقے چک نمبر 8 میں مخالفین نے فائرنگ کرکے پی پی 109 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار وقار احمد کو قتل کردیا جس کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وقار واہلہ پر تشدد بھی کیا گیا تھا جس پر انہوں نے مذکورہ تھانے میں درخواست بھی دی تھی تاہم پولیس نے کارروائی کرنے سے گریز کیا تھا۔

شیئر: