کیپٹن صفدر اور امیر مقام کیخلاف نیب تحقیقات
اسلام آباد... نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔ مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔سابق وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی۔ مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ سابق وزیر خوراک بلوچستان اظہار حسین کھوسہ اور دیگرکے خلا ف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ملزمان پرمبینہ طور پر بدعنوانی اور خورد برد کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ سابق صوبائی وزیربرائے قانون سندھ ضیاءالحسن لانجار اوردیگرکے خلا ف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو124 ملین روپے کانقصان پہنچا۔ پاکستان ٹیلی ویژن میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کا کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔