Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے، اردنی فرمانروا

عمان ....اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے 2ریاستی فارمولے کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا مطالبہ پیش کردیا۔ انہوں نے عمان میں امریکی صدر کے مشیر اور بین الاقوامی مذاکرات کےلئے نمائندہ خاص کے ساتھ اردن اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ اردنی فرمانروا نے مذاکرات کے دوران اس امر پر زوردیا کہ خطے میں جامع اور منصفانہ امن سمجھوتہ انتہائی ضروری ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہو۔ مشرق القدس اسکا دارالحکومت ہو۔ انہوںنے امن عمل میں موجود جمود توڑنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 

شیئر: