Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو گلبن جدہ کے زیر اہتمام " ایک شام اردو کے نام " کے عنوان سے آج تقریب

پروفیسر شمیم حنفی اور ڈاکٹر خورشید رضوی مہمان خصوصی ہونگے،شعری نشست بھی ہوگی 
جدہ (امین انصاری ) اردو کی ترویج اور فروغ کیلئے قائم اردو گلبن جدہ جمعرات کو مقامی ہوٹل میں رات 9 بجے " ایک شام اردو کے نام " کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کررہی ہے ۔صدر اردو گلبن مہتاب قدر کی اطلاع کے مطابق اس اہم تقریب میں اردو کے عالمی اور خلیجی منظر نامے پر تفصیلی روشنی ڈالنے کیلئے پروفیسر شمیم حنفی اور ڈاکٹر خورشید رضوی کو بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔ ان دونوں مقررین کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور پروفیسر مقررین کا خطاب ہوگا ۔ بعد ازاں شعری نشست منعقد ہوگی جس میں جدہ کے معروف شعراءاپنا کلام سنائیں گے ۔ اسلم افغانی نے اردو داں طبقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کرکے اردو زباں سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیں ۔ 
 

شیئر: