Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے قبضے سے ایرانی ساختہ ہتھیار برآمد

ابوظبی ..... متحدہ عرب امارات کے دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ عرب اتحاد میں شامل افواج کو حوثی باغیوں کے قبضے سے ایرانی ساختہ ہتھیار اور فوجی سازوسامان ملا ہے۔ اماراتی افواج نے ایرانی ڈرونز، میزائل ، اسکڈ میزائل ، فیول ٹینک اور مختلف شکل کی بارودی سرنگیں صحافیوں کو دکھائیں۔ اماراتی فوج کا کہناہے کہ اتحادی افواج کو بھاری مقدار میں اس طرح کے ایرانی ساختہ ہتھیار ملے ہیں اور متعلقہ و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تال میل پیدا کرکے یہ سارے ہتھیار یمن سے امارات منتقل کردیئے گئے ہیں۔ امارات نے یہ بھی بتایا کہ 30ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف کرچکے ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: